پی ایس ایل میں 2 نئی فرنچائزز کی شمولیت، ٹیموں کی قیمت کتنی ہوگی؟

Published on January 2, 2026 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اگلے ہفتے بولی کے حوالے سے تقریب منعقد کی جائے گی جس میں 10 امیدوار حصہ لیں گے
لاہور(یو این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے سیزن میں دو نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی ابتدائی قیمت 100 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔پی ایس ایل کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق دو نئی ٹیموں اور بولی کا معاملہ فائنل ہوچکا، اس کے لیے 10 خواہش مند اپنی بولیاں دیں گے۔ذرائع کے مطابق نیلامی کی تقریب کو یادگار بنانے کیلیے تقریب منعقد کی جائے گی جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے اور یہ تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی بولی کی تقریب میں دو نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes