وزیر اعظم آزاد کشمیر کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات

Published on July 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

08
راولپنڈی ۔۔۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے منگل کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں شمالی وزیرستان ایجنسی کے نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے 4 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ چاہتی ہے۔ چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ قوم قومی سلامتی اور دفاع کی خاطر گھر بار چھوڑنے والے آئی ڈی پیز کو سلام پیش کرتی ہے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں آئی ڈی پیز کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے امدادی سامان اور دیگر ضروری اشیاء بھیجتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog