کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خون جما دینے والی سردی

Published on January 24, 2026 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

معمولات زندگی متاثر ، صوبے میں جاری برفباری اور بارش کا سلسلہ تھم گیا
کوئٹہ(یواین پی )کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خون جما دینے والی سردی، معمولات زندگی متاثر ، صوبے میں جاری برفباری اور بارش کا سلسلہ تھم گیا، ۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا ۔اس دوران قلات میں درجہ حرارت منفی 12، زیارت میں منفی 11،کوئٹہ میں منفی 9،دالبندین اور ژوب میں منفی 3، پنجگور میں منفی 2جبکہ نوکنڈی میں منفی 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔کوئٹہ ،قلات، زیارت سمیت دیگرعلاقوں میں خون جما دینے والی سردی نے معمولات زندگی مفلو ج کردئیے ،شہریوں کی گھر وں کی ٹینکیوں اور پائپوں میں پانی جم گیاجبکہ گیس کے بغیر علاقوں میں لوگوں نے لکڑیاں جلا کر خود کو سردی سے محفوظ کیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع۔ اس دوران سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes