آپریشن غضب للحق: افغان طالبان رجیم کے 72 کارندے ہلاک، 120 سے زائد زخمی، 16 پوسٹیں تباہ، 7 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا، عطاء اللہ تارڑ

Published on February 27, 2026 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق افغان رجیم کے 72کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے2 جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کاروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور جاتا رہے گا۔افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹا و بے بنیاد پرپیگینڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ خوش فہمیوں پر مبنی ایسی تمام افواہیں خفت مٹانے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔عملی میدان میں شکست فاش کے بعد افغان طالبان رجیم جھوٹ اور پراپیگینڈے کا سہارا لے رہی ہے۔ افغان طالبان رجیم کو ہر گز جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔الحمدللہ پاکستان کی پیشہ ورانہ افواج حملہ آوروں کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی کاروائی میں افغان طالبان رجیم کے چھتیس کارندے جہنم واصل ہو چکے. متعدد زخمی ہیں۔ وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے جبکہ تین جوان زخمی ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ دنوں خطے بالخصوص پاکستان میں معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی کی۔افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کے دفاع میں پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ نے افغان طالبان رجیم کی دھشتگردوں کی پشت پناہی کو پوری دنیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر سے بے نقاب کر دیا۔ افغانستان کو ماضی کی پسپائیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔مزید برآں پاکستان فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف آپریشن غضب للحق میں طالبان رجیم کے 36اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، جبکہ 12 افغانی چوکیوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔افغانستان کی جانب سے برہ لغزئی میں شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی، جس میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔ یا د رہے پاکستان نے سرحد پار سے بلااشتعال کارروائی کے بعد افغان طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کردیا ہے، یہ آپریشن فتنہ الخوارج کیخلاف ہے، معصوم بچوں اور بےقصور شہریوں کیخلاف نہیں ہے۔سکیورٹی فورسز نے افغانی طالبان کی بلااشتعال کاروائی کا مئوثر جواب دیتے ہوئے ، تمام کواڈکاپٹرز گرا دیئے اور ڈرونز کے ذریعے بھی افغانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، سکیورٹی فورسز نے مختلف ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ اسی طرح افغانی طالبان کی جانب سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی بھرمار کی جارہی ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم نے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال کارروائی کی جس پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے کے پی میں سرحد پار متعدد مقامات پر فائرنگ کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹر میں بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر کواڈ کاپٹرز کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔سکیورٹی فورسز نے تمام افغانی کواڈ کاپٹرز مار گرائے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق ابتدائی اطلاعات ہیں کہ افغان طالبان رجیم کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے، فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔ وزارت طلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题