سپیکر قومی اسمبلی کی پاک-افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت

Published on February 27, 2026 by    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک-افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کا افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف آپریشن غضب الحق خوش آئند ہے۔اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے افغان جارحیت کے خلاف فوری اور مؤثر جوابی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے اور خطے کے امن کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔افغانستان بھارت کی ایما پر پاکستان کے خلاف دہشتگرد کارروائیاں کر رہا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ رات کی تاریکی میں پاکستانی چوکیوں پر حملے انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے، قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاک افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر اور جری افواج پر فخر ہے، افغانستان دہشتگردوں کی آماج گاہ بنا ہوا ہے۔اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے افغانستان کو دہشتگرد ملک قرار دیا ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے،پاکستان نے مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔پاکستان کے تحمل اور برداشت کو کوئی کمزوری نا سمجھا جائے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان کی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، افواج پاکستان وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماند کھڑی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes