سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں 87 رنز سے ہرا دیا

Published on July 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 899)      No Comments

04ہاشم آملہ کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی،8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے
دلشان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
پالے کیلی ۔۔۔ سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 87 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقن ٹیم 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 38.1 اوورز میں 180رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہاشم آملہ کی شاندار سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ آملہ 101 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ سری لنکن باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اس کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتیں گئیں،8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، لاستھ مالنگا نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دلشان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو پالے کیلی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکن قائد اینجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.2 اوورز میں 267 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دلشان 86 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ مہیلا جے وردھنے 48، لاہیرو تھرامانے 36، کپتان اینجیلو میتھیوز 34، اسہان پری ینجن 25، تھسرا پریرا اور سنگاکارا 7، 7 کولا سیکرا اور مالنگا صفر اور مینڈس دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ریان میکلارین نے 4، عمران طاہر اور ورنن فلینڈر نے 2، 2، جے پی ڈومینی اور مورنے مورکل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 38.1 اوورز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہاشم آملہ کے سوا جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلے باز سری لنکن باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، آملہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری مکمل کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ آملہ 101 رنز بنانے کے بعد مالنگا کی گیند کا نشانہ بنے۔ آٹھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ کپتان اے بی ڈی ویلیئرز 29 اور ڈیل سٹین 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئنٹن ڈی کوک 4، جیک کیلس 1، جے پی ڈومینی 1، ڈیوڈ ملر 4، ریان میکلارین 3، ورنن فلینڈر 1، مورنے مورکل صفر پر آؤٹ ہوئے۔ لاستھ مالنگا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دلشان نے 3، مینڈس نے 2 اور سینا نائیکے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog