مشرق وسطیٰ کو گذشتہ کئی سال سے سنگین ترین چیلنج کا سامنا ہے، بان کی مون

Published on July 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

02
اقوام متحدہ (یو این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ حماس کے زیرکنٹرول فلسطینی علاقہ غزہ اس وقت خنجر کی نوک پر ہے اورمشرق وسطیٰ کو گذشتہ کئی سال سے سنگین ترین چیلنج کا سامنا ہے۔ ادھر غزہ میں جاری پرتشدد کارروائیاں رکوانے کیلئے امریکی وزیر خارجہ جو اس وقت چین کے دورہ پر ہیں، نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر رابطے کئے ہیں ۔ جان کیری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے جو سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں خطہ کی صورتحال پر بریفنگ دینے والے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں کا ہے کہ انہوں نے اسرائیل فلسطین تنازعہ پراسرائیلی وزیراعظم، فلسطینی صدر اور مصری صدر سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غزہ ، مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے ، مغربی کنارے اور جنوبی اسرائیل میں تشدد کی لہر کو نہایت خطرناک سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اس وقت خنجر کی نوک پر ہے اور یہاں کی تیزی سے بگڑتی وئی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوسکتی ہے۔ تشدد کا سلسلہ مید علاقوں تک پھیل سکتا ہے اورخطہ کسی بھی ممکنہ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ پھینکے جانے کی مذمت کی اورکہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرق وسطیٰ کیلئے وائٹ ہاؤس کے کوآڈینیٹر فلپ گورڈن مقبوضہ بیت المقدس پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی صدرمحمود عباس اوراسرائیلی حکام سے ملاقاتوں میں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes