کراچی میں بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Published on April 3, 2026 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

شہر میں گزشتہ روز مغربی سسٹم کے زیر اثر موسلادھار بارش ہوئی تھی
کراچی(یو این پی)کراچی میں اپریل کے مہینے میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 38.6 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے سبب ماضی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔واضح رہے کہ 1985 میں کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 37.0 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔کراچی میں جمعرات 2 اپریل کی صبح مغربی سسٹم کے زیر اثر بارش کا آغاز ہوا جبکہ دوپہر کے بعد موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔شہر میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خنک ہوگیا جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes