یو نیورسٹیز ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک مضبوط ملک کی تعمیر کے لیے کام کریں، چینی صدر

Published on April 8, 2026 by    ·(TOTAL VIEWS 16)      No Comments

بیجنگ (یوا ین پی)چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے شنگھائی جیاؤ تھونگ یونیورسٹی، شی آن جیاؤ تھونگ یونیورسٹی، ساؤتھ ویسٹ جیاؤ تھونگ یونیورسٹی اور بیجنگ جیاؤ تھونگ یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلباء کو ایک جوابی خط ارسال کیا اور ان چاروں جامعات کو اُن کے 130 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے خط میں امید ظاہر کی کہ چاروں جامعات ملک کی اہم اسٹریٹجک ضروریات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ٹیکنالوجی کی آزادانہ تخلیقات اور ہنر مند افراد کی آزادانہ تربیت کو مضبوط بنائیں گی،صنعتی، تعلیمی اور تحقیقی انضمام کو فروغ دینے میں مزید پیش رفت کریں گی، اور تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، اور ہنرمندی کے شعبوں میں ایک مضبوط ملک کی تعمیر میں نئی خدمات فراہم کریں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes