صحافیوں پرجھوٹا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ڈاکٹر بی اے خرم

Published on July 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

Dr.B.A.Khurram
ملتان(کرائم رپورٹر) وہاڑی میں صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے پر صدر اسلامیہ ویلفیئر ٹرسٹ ،چیف ایڈیٹر یونی ویژن نیو زپاکستان (یواین پی )معروف ڈاکٹر بی اے خرم نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ گذشتہ روز نامہ کرائم میل کے نامہ نگارعمران ،نیوز ایڈیٹر محمد زاہد خان ،چیف ایڈیٹر محمد اختر سہو کے خلاف ڈاکٹر غلام حسین نے پولیس سے ملی بھگت کر کے جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا ہے وجہ عناد یہ ہے کہ مبینہ مذکورہ ڈاکٹر نے کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے عوام سے لوٹ مار کر کروڑوں روپے کی کوٹھی بنا رکھی ہے عوام کو ناقص ادویات دینے کے ساتھ ساتھ خود بھی اس کا شکار ہوا کہ اپنی ایک آنکھ کی بینائی گنوا بیٹھا نامہ نگار عمران علی نے مبینہ ڈاکٹر کی کرپشن کو بے نقاب کیا تو ڈاکٹر نے غصے میں آکر مذکورہ بالا تینوں سینئر صحافیوں کے خلاف وہاڑی میں جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا جھوٹا مقدمہ درج ہونے پر پورے پاکستان میں تمام صحافی برادری میں غم وغصہ کی شدید لہر دوڑ گئی ہم اور مذکورہ ڈاکٹر کے من گھڑت اور جھوٹے اقدام کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ہم وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب ،چیف جسٹس آف پاکستان ،ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور صحافیوں پر درج جھوٹا مقدمہ فی الفور خارج کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy