شردھا کپور کی سدھیویانک مندر میں پوجا

Published on July 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 673)      No Comments

333ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کو سدھیویانک مندر میں عبادت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپورجن کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’’اک ولن‘‘ کی ہر طرف دھوم ہے ، فلم کی کامیابی سے سینما گھروں میں نمائش جاری ہے۔ اداکارہ کوممبئی کے سدھیویانک مندر میں عبادت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ عاشقی ٹو سے شہرت پانے والی اداکارہ کی آئندہ فلم ’’حیدر‘‘ ہے جس کی ہدایات وشال بھردواج دے رہے ہیں۔ فلم کی دیگر اہم کاسٹ میں شاہد کپور اور تبو شامل ہیں۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes