مہیلا جائے وردنے نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Published on July 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 622)      No Comments

66
کولمبو (یو این پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مہیلا جائے وردنے نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، اگست میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہوگی۔ گزشتہ روزکولمبو میں یواین پی سے بات کرتے ہوئے 37 سالہ بلے باز نے کہا کہ وہ گزشتہ 18 برس سے سری لنکا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں جو ان کیلئے انتہائی فخر کی بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کو ایک دن کھیل کے میدان سے رخصت ہونا پڑتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اب ان کا ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے کا وقت آگیا ہے تاکہ ان کی جگہ کسی نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی کو ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز ان کے کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ مہیلا جائے وردنے نے 1997 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، وہ اب تک 145 ٹیسٹ میچز میں 11493 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 33 سنچریاں اور 48 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی اننگز کا بہترین سکور 374 ہے۔ وہ سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سنگاکارا کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog