جدہ، سینئر وزیر چویدری یاسین اور سینیٹر سحر کامران کے اعزاز میں افطار پارٹی

Published on July 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

10524760_340897932726086_335218094_n
جدہ سعودی عرب (بیورو رپورٹ یو این این زکیر احمد بهٹی) پی وائی او سعودی عرب کی جانب سے جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں سئنیر وزیر چویدری یاسین اور سینیٹر سحر کامران کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ تقیب کی صدارت چئیرمین پی وائی او سعودی عرب نذیر احمد بڑالوی اور نظامت کے فرائض سردار وقاص اور چوہدری خالد نے سرانجام دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری یاسین نے کہا کہ پی وائی او کے فقید مثال استقبال سے متاثر ہو ہوں۔ جاوید نذیر میرا بیٹا ہے۔ اس کو سیاست میں لانے والا میں ہوں اور ایک مقام پر پہنچا کر دپ لوں گا۔ پیپلزپارٹی ہی میری برادری ہے کچھ ناقص العقل لوگ میرا نام استعمال کرتے ہوئے پارٹی میں برادری ازم کو فروغ دے رہے ہیں۔ ملتی پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں پاکستان اور آزاد کشمیر میں جتنے ترقیاتی کام کروائے دوسری حکومتیں اپنے طویل اقتدار میں نہ کر سکیں آزاد کشمیر میں پارلیمانی جمہوریت پاکستان پیپلز پارٹی کا تحفہ ہے سٹیل ملز کا قیام پاکستان کی ترقی کا ایک اہم باب ہے ذوالفقار بھٹو سیاست کو جاگیرداروں اور وڈیروں سے نکال کر گلی محلوں میں لے آئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے جس طرح انہوں نے 5سال پورے کئے ہیں مسلم لیگ ن بھی اپنا 5سالہ دور حکومت پورا کرئے تاکہ ان کو گلہ نہ رہے کہ مسلم لیگ کو وقت نہیں ملا ۔اور ملک جمہوریت کی طرف روان دواں ہو آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا 3سالہ دور حکومت دوسری حکومتیں کے 55سالہ دور حکومت سے بہتر ہے پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں 3سال میں 3میڈیکل کالج قایم کیے ہیں پہلے آزاد کشمیر میں ایک یونیورسٹی تھی اب 4یونیورسٹیاں کام کر رہی ہیں جو پیپلز پارٹی کی حکومت کا منہ بولتا ثبوت ہے اگلے الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی بھاری مینڈیٹ سے کام یاب ہو گی ۔پیپلز پارٹی آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت کرتی ہے تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے میری آپ سے اپیل ہے کہ آپ آئی ڈی پیز کی بھر پور مدد کریں۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت شدید قابل مذمت ہے عالمی ادارے سختی سے نوٹس۔ سینیٹر سحر کامران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی وائی او سعودی عرب کا والوہ اور جوش قابل ستائش ہے جاوید نذیر بڑالوی نے جس طرح تنظیم کو متحد اور منظم رکھا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ پیپلزپارٹی نظریہ اور فکر کا نام ہے بھٹو ازم کو پھیلانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی مشیر عنایت اللہ عارف نے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو اگر زندہ ہوتے تو مسئلہ کشمر آج حل ہو چکا ہوتا۔ پی وائی او سعودی عرب کا اتحاد اور تنظیمی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں ۔ پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر ریاض بخاری نے خطاب کے دوران کہا کہ پی وائی او پیپلز پارتی کا ہر اول دستہ ہے۔ ہمارا تمام تر تعاون پی وائی او کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ فاونڈیشن کا کردار قابل تعریف ہے امید کرتے ہیں کہ وہ قلم کی حرمت کا خیال رکھتے ہوئے زرد صحافت کا خاتمہ کریں گے۔ پی وائی او کے چئیرمین جاوید نذیر بڑالوی نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں اور حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔ خرم کولار جٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی وائی او تمام برادریوں کا خوبصورت گلدستہ ہے چند شر پسند عناصر چوہدری یاسین کا نام استعمال کر کے برادری ازم کو فروغ دے رہے ہیں سنئیر وزیر برادری ازم کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وائس چئیرمین پی وائی او سعودی عرب راجہ محبوب طاہر نے چوہدری یاسین کی آزاد کشمیر کی ترقی کے لئیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا. اور کہا کہ وہ برادری ازم کے خاتمے کے لئیے اپنا کردار ادا کریں. سینٹرل میڈیا کوارڈینیٹر پی وائی او سعودی عرب سردار نوید قمر نے چوہدری یاسین کی پاکستان پیپلزپارٹی اور حکومتی کارکردگی کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحب کے لئیے فخر کی بات ہے کہ جاوید نزیر جیسے جیالے کا تعلق بهی انہی کے حلقے سے ہے جو دن رات تنظیم کی مضبوطی اور یکجہتی کے لئیے ہمہ تن گوش ہے دیگر مقررین میں خالد گجر شمریز عالم چوہدی اکرام حافظ مقبول رضا خورشید متیال خوشحال طاہر فہیم احمد میتلا شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر کلیم اللہ نے ملک سلامتی مسئلہ کشمیر کے جلد حل مملکت سعودی عرب کی سلامتی اور خادم حرمین شریفین کی لمبی عمر کے لئیے دعاکروائی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes