مداحوں سے ہمیشہ رابطہ میں رہی ہوں ۔ بھاگیا شری

Published on July 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 907)      No Comments
44
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ بھاگیا شری نے کہا کہ وہ مداحوں سے ہمیشہ رابطہ میں رہی ہیں ۔ بھاگیا شری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ سے کیا ،انہوں نے منفرد فلموں کے بعد ٹی وی کیلئے بھی ڈرامہ سیریل ’’کچی دھوپ‘‘ میں کام کیا جسے مداحوں نے بے حد سراہا ۔ اس کے بعد وہ طویل عرصہ تک سکرین سے غائب رہیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ڈرامہ سیریل ’’لوٹ آؤ تریشا‘‘ سے ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر واپسی کررہی ہیں لیکن وہ واپسی کا لفظ نہیں استعمال کریں گی کیونکہ وہ ہمیشہ مداحوں سے رابطہ میں رہی ہیں کبھی الگ نہیں ہوئیں ان کے دلوں میں موجود رہیں ۔ اداکارہ کا یہ ڈرامہ 21جولائی سے بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو جائے گا۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog