غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 191 ہوگئی

Published on July 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 563)      No Comments

66
غزہ (یو این پی) غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ایک ہفتے جاری رہنے والے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 191 ہوگئی ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدر نے انادولوایجنسی کو بتایا کہ غزہ کے علاقے میں ایک ہفتہ تک جاری اسرائیل کے فضائی آپریشن میں 191 افراد ہلاک اور 1400 افراد شدید زخمی ہیں ۔ اسرائیل نے آپریشن پروٹیکٹو ایج کے نام سے غزہ کی پٹی میں ایک ہفتہ تک سنگین کارروائیاں جاری رکھیں جن کا مقصد فلسطینی علاقوں سے راکٹ حملے ختم کرانا تھا۔ گزشتہ پیر سے اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس دوران اسرائیل کے زمینی فوجی دستے غزہ کی پٹی کی سرحد پر ممکنہ زمینی حملوں کے لئے مجتمع رہے اس دوران غزہ میں موجود مزاحمتی گروپوں نے اسرائیل میں ہزاروں راکٹ داغے جن میں سے کچھ تل ابیب تک پہنچے ابھی راکٹ حملوں سے اسرائیل میں ہلاکتوں کی کوئی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题