پاکستان ریلوے عیدالفطر کے موقع پر 13 خصوصی ٹرینیں چلائے گا

Published on July 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 899)      No Comments

66
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان ریلوے عیدالفطر کے موقع پر 13 خصوصی ٹرینیں چلائے گا ۔ ان ٹرینوں کیلئے نشستوں کی بکنگ جاری ہے ۔ پہلی ٹرین 26 جنوری کو کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی جبکہ آخری ٹرین یکم اگست کو لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی ۔ ریلوے کے ذرائع کے مطابق وزیریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر پرعوام کی سہولیات کیلئے 13 خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ۔ 26 جولائی کو کراچی سے پشاور‘ کراچی سے راولپنڈی اور کوئٹہ سے پشاور کیلئے 3 ٹرینیں چلیں گی۔ 27 جولائی کو کراچی سے لاہور اورکراچی سے کوئٹہ ‘ 28 جولائی کو راولپنڈی سے ملتان‘ پشاور سے لاہور ٹرینیں چلیں گی۔ 29 جولائی کو لاہور سے ملتان‘ 30 جولائی کو ملتان سے کراچی‘ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سے کراچی کیلئے چلائی جائیں گی۔ یکم اگست کو لاہور سے کراچی کیلئے ریل چلے گی ۔ ان ٹرینوں کیلئے نشستں کی بنکنگ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes