مختلف منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کا جلد خاتمہ ہو جائے گا۔عابد شیر علی کا انٹرویو

Published on July 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments
66
اسلام آباد (یو این پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے، بجلی کی پیداوار کے مختلف منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کا جلد خاتمہ ہو جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں چین اور دیگر دوست ممالک کے تعاون سے توانائی کے شعبہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس کے نتیجہ میں آئندہ تین سے چار سال میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو جائے گا۔ اس سے نہ صرف صنعتی اور دوسرے شعبوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں مدد ملے گی بلکہ اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھنے سے شرح نمو میں بھی بہتری آئے گی۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog