حمائمہ ملک کو ’’راجہ نٹور لال‘‘ کے پاکستان میں ردعمل کی فکر لاحق ہوگئی

Published on July 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 832)      No Comments

77
ممبئی (یو این پی) اداکارہ حمائمہ ملک کو اپنی آنے والی فلم ’’راجہ نٹور لال‘‘ کے پاکستان میں ردعمل کی فکر لاحق ہوگئی۔ حمائمہ ملک نے اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم راجہ نٹور لال میں کام کیا ہے اور ان دنوں بھارت میں اس فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اس فکر مندی کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی اس فلم میں ان کے کردار پر کیا ردعمل دینگے۔ حمائمہ نے کہا کہ انہوں نے اچھی نیت سے فلم میں کام کرتے ہوئے اپنے کردار سے انصاف کیا۔ انہیں یقین ہے کہ بھارتی شائقین انکو پسند کرینگے لیکن مجھے ڈر ہے کہ میرے اپنے وطن سے اس کیخلاف ردعمل ظاہر نہ ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes