غزہ کی اقتصادی ناکہ بندی کے خاتمہ کو جنگ بندی کے کسی بھی ممکنہ معاہدے کا لازمی حصہ بنایا جائے۔فلسطینی وزیراعظم

Published on July 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

11غزہ سٹی (یو این پی) فلسطینی وزیراعظم رامی حمد اللہ نے کہا ہے کہ غزہ کی اقتصادی ناکہ بندی کے خاتمہ کو اسرائیل وفلسطین کے درمیان جنگ بندی کے کسی بھی ممکنہ معاہدے کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوں کے طویل عرصہ سے جاری مصائب کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا سے اسرائیل کے 47سالہ غاصبانہ قبضہ کے خلاف انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ اور غزہ کی اقتصادی ناکہ بندی کا خاتمہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ حماس کی طرف سے 2007ء میں غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کی اقتصادی ناکہ بندی کررکھی ہے جس سے نتیجہ میں یہاں مقیم 15 لاکھ کے قریب فلسطینی شدید مصائب کا شکارہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog