لاہور سمیت کشمیر و گلگت بلتستان کے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published on July 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 693)      No Comments

44اسلام آباد (یو این پی) اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ راولپنڈی گوجرانوالہ ڈویژن، بارکھان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے موسم کی شدت میں کمی واقع ہو گئی ہے سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، حیدر آباد، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت توکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题