خدا کی راہ میں دیا ضائع نہیں جاتا

Published on October 8, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 967)      No Comments

\"ibrahim\"
تحریر۔۔رانا ابراہیم گوھر گگو منڈی


ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ ایک آدمی حضرت موسی علیہ السلام کے پاس آیا عرض کی کہ اے موسی ؑ تو کوہ طور پر روزانہ اللہ رب العزت سے ہمکلام ہوتا ہے ۔میں بہت ہی غریب ہوں کبھی ایک ٹائم کی ملتی ہے اور کبھی بہت دن بھوکا پیاسا رہتا ہوں ۔مالک دو جہان سے عرض کرو کہ میرے نصیب اتنے برے لکھے ہیں کہ کبھی روٹی کھاتا ہوں اور کبھی بھوکا رہتا ہوں ۔ایسا کر کہ ایک دن کاجتنا نصیب ہے دے دو تاکہ میں پیٹ بھر کہ کھا سکوں ۔
آپؑ کوہ طور پر پہنچے ۔رب سے ہم کلام ہونے کے بعد عرض کی کہ فلاں شخص نے کہا ہے کہ میرے نصیب میں جتنا بھی ہے ایک ہی دن دے دے تاکہ میں پیٹ بھر کر کھا سکوں ۔اللہ رب العزت نے فرمایا اے موسیؑ اس شخص کی عمر لمبی ہے اور نصیب میں دال روٹی کم ہے آپ ؑ نے فرمایا کہ وہ شخص کہتا ہے کہ میرے نصیب میں جتنا بھی ہے اتنا ہی دے دو۔تو رب العزت نے فرمایا کہ اس کو بولو کہ صبح اٹھے گا تو صبح تیرے سرہانے کے
نیچے تیرا سب نصیب مل جائے گا ۔وہ شخص صبح اٹھا اپنا دانہ پانی لیا تو خوب پیٹ بھر کر کھایا ۔اور باقی راہ خدا میں تقسیم کر دیا ۔ایک دن ایسا ہوا کہ اس کے مکان پر لنگر عام ہوگیا ۔ایک مرتبہ موسی ؑ کا ادھر گزر ہوادیکھا توحیران رہ گئے کہ اس کے نصیب میں روٹی تو کم تھی ۔آج تو لنگر ساراسارا دن چل رہا ہے ۔خدا کی بارگاہ میں عرض کی کہ اے خدا آپ نے تو فرمایا تھا اس کی زندگی زیادہ ہے اور نصیب میں دال روٹی کم ہے ۔تواللہ رب  العزت نے فرمایا کہ میں اس کا قرض اپنے سر پر کیسے رکھ سکتا ہوں ۔میں اس کو دیتا ہوں اور وہ میری راہ میں خرچ کر دیتا ہے ۔میں پھر اس کو دس  گناہ زیادہ دیتاہوں وہ پھر میری راہ میں خرچ کر دیتا ہے ۔
تو ہمیں بھی چاہیے کہ خدا کی راہ میں بڑھ چڑھ کر دینا چاہیے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy