پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کاعالمی د ن کل منایا جائے گا

Published on July 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 776)      No Comments

33فیصل آباد(یو این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کاعالمی دن کل (پیر کو) بھر پور طریقے سے منایاجائیگا۔ اس موقع پرعالمی ادارہ صحت ،ورلڈ ہیپاٹائٹس الائنس ، محکمہ صحت حکومت پنجاب ، لیور آرگنائزیشن پاکستان، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ،سیو دی لیور فاؤنڈیشن اور بعض دیگر تنظیموں کے اشتراک سے تمام صوبائی دارالحکومتوں سمیت ڈویژنل وضلعی ہیڈکوارٹرزپر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس کامقصد ہیپاٹائٹس بی اور سی کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو شعور وآگاہی فراہم کرناہے ۔ ماہرین طب نے بتایاکہ اس بار ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کاعنوان \” یہ ہیپاٹائٹس ہے \” ہے ۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان سمیت دنیابھر میں ہیپاٹائٹس بی و سی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک دنیا بھر میں تقریباً 500ملین افراد ہیپاٹائٹس بی و سی کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ دنیابھرمیں ہر سال اس مر ض کے باعث جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد 15لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ جگر کا مرض لیور کینسر ، لیور فیلیورسمیت دیگر پیچیدگیاں بھی پیداکررہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام افراد اس سلسلہ میں آگاہ رہیں اور کسی بھی قسم کی علامت ظاہر ہوتے ہی جگر کے مرض سے بچنے کیلئے مستند ڈاکٹر سے رابطہ کیاجائے۔ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگاجبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کیاجائیگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题