مسلسل دو حادثات نے ملائیشین ایئر لائن کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا

Published on July 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 857)      No Comments

11
کوالالمپور ۔۔۔ ملائیشین ایئر لائن کے مسلسل دو حادثات نے اسے تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا۔ بین الاقوامی ماہرین کے مطابق پہلے ایک طیارہ پرواز کے دوران لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش کئی ہفتوں تک جاری رہی۔ طیارے کا نقصان اور اس پر اٹھنے والے اخراجات ابھی بھول نہ پائے تھے کہ جولائی کے دوران یوکرائن میں دوسرا طیارہ مار گرایا گیا۔ پے در پے دو مختلف حادثات کے نتیجہ میں ملائیشین ایئر لائن کو بھاری مالی نقصان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر حزیمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ایئر لائن کو فوری طور پر سرکاری انویسٹمنٹ فنڈ کی ضرورت ہو گی تاکہ پے در پے دو حادثات کے نقصانات کا ازالہ اور ادارے کے بنیادی ڈھانچہ میں مناسب تبدیلی کی جائے تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔ ایئر لائن کو پیش آنے والے دونوں حادثات میں بالترتیب 239 اور 298 افراد لقمہ اجل بنے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ایئر لائن کی بھرپور معاونت نہ کی تو اسے کئی سال سے درپیش نقصان کی صورتحال سے نمٹنے میں شدید مشکلات درپیش ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes