سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا

Published on July 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 766)      No Comments

44
کولمبو ۔ ۔۔ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے مابین کولمبو میں کھیلا گیا دوسرا اور آخری ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ اس طرح جنوبی افریقا نے سیریز 1-0 سے جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 331 رنز اور سری لنکا کو 9 وکٹیں درکار تھیں، جنوبی افریقن بلے بازوں نے پورے دن انتہائی سست روی سے بیٹنگ کی اور کھیل کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کوک 37 اور ورنن فلینڈر 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رنگنا ہیراتھ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہیلا جائے وردنے کو پہلی اننگز میں 165 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ، کولمبو میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز جنوبی افریقا نے 38 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے جیت کیلئے 331 رنز درکار تھے مگر جنوبی افریقن بلے بازوں کا ہدف ٹیسٹ ڈرا کرنا تھا اس لئے انہوں نے شروع سے ہی سست رفتار بیٹنگ کی اور پورے دن 94 اوورز کھیل کر 121 رنز بنائے۔ ہاشم آملہ نے 159 گیندیں کھیل کر 25 ، جے پی ڈومنی نے 65 گیندیں کھیل کر 3 ، اے بی ڈی ولیئرز نے 67 گیندیں کھیل کر 12 ، ڈو پلیسی نے 49 گیندیں کھیل کر 10 اور ورنن فلینڈر نے 98 گیندیں کھیل کر ناٹ آؤٹ 27 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کوک 37 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے 5 اور دلروان پریرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں 21 سال بعد اس کی سرزمین پر شکست سے دوچار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog