شوگر اور ڈپریشن

Published on August 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments
Majid
حکیم ڈاکٹر ماجد بشیر ماجد
ڈپریشن ۔ بے سکونی ، بے چینی شوگر کنٹرول کرنے میں سب سے بڑی دیوار بن جاتی ہے  ۔ شوگر کا ڈپریشن کے ساتھ بہت گہرا واسطہ ہے۔ ایسے افراد جو طویل مدت تک ڈپریشن جیسی نفسیاتی بیماری میں مبتلا رہے ہوں، ان کے شوگر میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ شوگر میں مبتلا اکثر افراد ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے قوی امکان ہوتے ہیں۔اس پہلو کی جانب کئی ڈاکٹر اور مریض دونوں ہی بالکل توجہ نہیں دیتے ہیں۔ اگر شوگر میں مبتلا مریض کی شوگر کنٹرول نہیں ہورہی ہے تو باقی وجوہات کو مد نظر رکھ کر ڈپریشن کی طرف بھی توجہ دینا بے حد ضروری ہے کیوں کہ ڈپریشن میں مبتلا مریضوں کا بلڈ شوگر کنٹرول میں نہیں رہتا ہے ۔کسی عام بیماری میں مبتلا افرد کا علاج بھی ڈپریشن کی صورت میں مشکل اور طویل ہو جاتا ہے 
شوگر میں مبتلا اکثر مریضوں کو مشاورت، جبکہ بہت سے مریضوں کو ہر قدم قدم پر نفسیاتی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔
جب شوگر کا مریض ڈپریشن میں مبتلا ہو تو وہ زندگی سے مایوس ہو نے لگتا ہے، اسے اپنے آپ سے نفرت ہونے لگتی ہے اور
٭ وہ اپنی طرف کم توجہ دیتا ہے
٭۔ وہ وقت پر دوائیاں نہیں لیتا ہے ،
٭باقاعد ورزش نہیں کرتا ہے،
٭ پرہیز کی طرف توجہ نہیں دیتا ہے،
٭بات بات پر غصہ کرتا ہے
٭اس طرح اس کی بیماری بے قابو ہو جاتی ہے۔
کئی مریض اس کے لئے اپنے معالج کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔اگر ڈپریشن کابر وقت صحیح اور پورا علاج نہ کیا گیا تو شوگر کی سطح بڑھتی رہے گی اور جب شوگر کی سطح بڑھتی رہے گی تو ڈپریشن کی علامات اور ان کی شدت میں اضافہ ہوتا جائے گا اور اس طرح مریض کے لیے مختلف پیچیدگیوں کا احتمال بڑھتا رہے گا۔اگر آپ شوگر میں مبتلاہیں اور پچھلے دو ماہ سے درج ذیل علامات محسوس کر رہے ہیں تو اپنے معالج یا ماہر نفسیات سے مشورہ کیجیے ۔
٭جسمانی کمزوی
٭اداسی 
٭  مایوسی
٭ افسردگی
٭ پریشانی
٭ اضطراب
٭،بے قراری
٭ دل کی دھڑکنوں میں بے اعتدالی
٭ نا امیدی
٭ روز مرہ کے کاموں میں عدم دلچسپی 
٭ کمزوری
٭جنسی کمزوری
٭جلدی تھک جانا
٭ کسی بھی کام میں دل نہ لگنا
٭خوشی محسوس نہیں ہو تی ،
٭یاداشت میں خلل،
٭ نیند میں خلل 
٭ روز مرہ کے کاموں میں توجہ مرکوز کرنے میں نا کامی 
٭ باربار آنکھوں میں آنسو آنا
٭ سینے پر دباؤ، 
٭بھوک کم ہوجانا
٭ اپنے آپ سے نفرت ،
٭اکیلا پن محسوس ہونا 
٭ یہ احساس کہ دوسرے آپ میں دلچسپی نہیں لیتے
٭زندگی بوجھ لگنے لگتی ہے 
٭، خود کشی کے خیالات آنے لگے ہیں ۔
٭شدید غصہ آتا ہے
٭ہاضمہ بگڑ جاتا ہے
٭نظر کمزور ہوجاتی ہے
٭پیشاب بار بار آتا ہے
٭ قبض ، یا پیچش لگ جاتے پیں
٭ پسنہ کژت سے آتا ہے
٭جلد بے رونق ہوجاتی ہے
٭پھوڑے پھنساں نکل آتے ہیں
٭بال گرتے اور سفید ہو جاتے ہیں
ان علامات میں سے   سات  سے زائد علامات اگر ایک یا دو ماہ سے آپ کو ستا رہی ہیں تو آپ کو علاج اور کونسلنگ کی ضرورت ہے ۔
ڈپریشن کا علاج کروایئے تاکہ آپ کی شوگر قابو میں رہے اور آپ کی زندگی میں نئی بہار آئے ۔کیونکہ شوگر ایک خاطرناک مرض ہے جو آپ کی زندگی اور تباہ برباد کر دے گا ۔ اللہ تمام بیماروں کو شفاۓ کاملہ اجلہ نصیب فرماۓ اور اپنی حفظ وامان میں رکھے آمین
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog