پاکستانی سٹریٹ چلڈرن ٹیم ناروے فٹبال کپ کے کوارٹر فائینل میں ڈسکوالیفائی

Published on August 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 588)      No Comments

Nar
 ناروے (نمائندہ خصوصی رانا بختیار) پاکستان کی چلڈرن ٹیم ناروے میں منعقد ہونے والے فٹبال کپ کے فائنل میں نہ پہنچ سکی۔ ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی کی آراء کے مطابق کھلاڑی بچوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی کمیونیٹی نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مرکزی اور صوبائی سطح پر ان بچوں کی سرپرستی کرے۔ چوہدری تنویر احمد نے ان بچوں کی تربیت کے لیے بہت محنت کی اور مالی اور اخلاقی تعاون کرنے والےاور چلڈرن ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی کمیونیٹی کی جانب سے چوہدری تنویر کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔ پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے بھی پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ نارویجن پاکستانی کمیونیٹی کے سوشل ورکرز چوہردی شمعون اوراصغرشاہد نے بھی پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور پاکستانی کمیونیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme