ائیر مارشل سہیل گل خان کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیاگیا

Published on August 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

88
کراچی۔ ۔۔ حکومت پاکستان نے ائیر مارشل سہیل گل خان کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔ جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ائیر مارشل سہیل گل خان نے پاکستان ائیر فورس میں1979ء میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ ایک بہترین فائٹر پائلٹ اور کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں اور آپ کمبیٹ کمانڈر اسکول، اسٹاف کالج برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ سہیل گل خان نے کنگزکالج برطانیہ سے ڈیفنس اسٹڈیز اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادسے ڈیفنس اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ماسٹرز ڈگریاں حاصل کیں، اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر ونگ، کمبیٹ کمانڈر اسکول اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران وہ مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے جن میں ڈائریکٹر جنرل ائیرفورس اسٹریٹیجک کمانڈ، ائیر آفیسرکمانڈ نادرن ائیر کمانڈ، ڈائریکٹر جنرل لا جسٹک جائنٹ اسٹاف ہیڈ کواٹر اور چےئرمین پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ شامل ہیں۔ سہیل گل خان کو تمغہ ء امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes