چین نے پاکستان میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا

Published on August 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

01اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق چینی حکومت دوہزار اٹھارہ تک کل دس ہزار چار سو میگاواٹ کے چودہ منصوبے مکمل کرنے میں حکومت پاکستان کی مدد کرے گی۔ ان منصوبوں میں چھ سو ساٹھ میگاواٹ پروجیکٹ تھر میں، تیرہ سو بیس میگاواٹ کا پروجیکٹ مظفرگڑھ میں، تین سو میگاواٹ کا پروجیکٹ گوادر میں اور ایک ہزار میگاواٹ کا قائداعظم سولرپارک منصوبہ شامل ہے۔ ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں میں سو میگاواٹ کا یونائیٹڈ انرجی پروجیکٹ، پچاس میگاواٹ کا داؤد پاور پروجیکٹ، پچاس میگاواٹ کا سچل پاور پروجیکٹ اور پچاس میگاواٹ کا سونک ونڈ پاور پروجیکٹ شامل ہیں۔ تیرہ سو بیس میگاواٹ کا پورٹ قاسم، آٹھ سو ستر میگاواٹ کے سکھی کینارہ اور تیرہ سو بیس میگاواٹ کا ساہیوال منصوبہ بھی شامل ہے۔ وزیر اعظم نے منصوبوں کی منظوری پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبے پاک چین گہری دوستی اور اعتماد کی بحالی کا مظہر ہیں.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes