ضلع سکھر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم 20 اگست سے شروع ہو گی

Published on August 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 779)      No Comments

05
سکھر۔۔۔ ضلع سکھر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم 20 اگست سے شروع ہوگی۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق مہم کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرI سکھر شہزاد فضل عباسی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فوکل پرسن ڈاکٹر آغا سمیع اللہ نے بتایا کہ اس مہم کے دوران39 یونین کونسلوں میں دو لاکھ،گیارہ ہزار بچوں کا حدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے موبائل، فکسڈ،ٹرانزٹ ٹیموں کے علاوہ اسپتالوں میں مجموعی طور پر 559 ٹیمیں ڈیوٹی سر انجام دیں گی جن کی نگرانی کے لئے 112 ایریا انچارج اور39 یوسی فوکل پرسن مقرر کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اجلاس کو بتایا کہ پولیو وائرس کی چیکنگ کے لئے میانی پمپنگ اسٹیشن اور مکہ پمپنگ اسٹیشن کے نمونے لئے گئے ہیں جبکہ انٹر سٹی ایریا میں بھی پولیو وائرس کے آنے کی اصل وجہ بیرون شہر سے آنے والوں کے ساتھ یہ وائرس آجاتا ہے اس کے لئے بھی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں اور دیگر محکموں کے بھرپور تعاون کے نتیجے میں سکھر اس وقت پولیو فری ڈسٹرکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور باہمی تعاون کی وجہ سے پولیو مھم کے کافی بہتر نتائج حاصل ہورہے ہیں گزشتہ سال سندھ میں 9 کیس ہوئے جن میں سے 8 کراچی میں اور 1 سانگھڑ میں ہوا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک جانے والے ہر فرد کو یلو کارڈ (پیلاکارڈ) جاری کیا جاتا ہے اور کارڈ دینے سے پہلے ان کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔ تمام محکموں کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی کہ مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔ اجلاس میں،محکمہ پولیس، صحت، میونسپل ایڈمنسٹریشن،پولیوفوکل پرسن، سماجی تنظیموں،پی پی ایچ آئی، ڈبلیو ایچ او،پاپولیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes