بکر عید کے بعد ایک اصلاحی و تفریح سے بھر پور سٹیج ڈرامہ پیش کریں گے طلعت وحید

Published on September 11, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

\"Talat
لاہور (نامہ نگار )سٹیج اور ٹی وی کے ڈراموں کے معروف رائٹر اور ڈریکٹر طلعت وحید پرو ڈیوسر این۔اے بٹ کے ہمراہ رحیم یار خان ،صادق آباد اور خان پور کے مختصر دورے پر آئے یہاں انہوں نے مقبول فنکار خالد جلال اور دیگر فنکاروں سے ملاقات کی انہوں نے یہاں ہونے والے سٹیج ڈرامے بھی دیکھے اور اُن میں کام کرنے والے فنکاروں کی اصلاح کے اور حوصلہ افزائی بھی کی ۔ اِسی موقع پرڈریکٹر طلعت وحید نے کہا کہ این ۔اے بٹ بھی بکر عید کے فوراً بعد ایک اصلاحی اور تفریح سے بھر پور سٹیج ڈرامہ یہاں پیش کریں گے اور ہمیں پوری اُمید ہے کہ ہم سٹیج سے روٹھے ہوئے ناظرین کو ایک بار بھر سے سٹیج ڈراموں کی جانب رُخ کرنے پر مجبور کر دیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سٹیج سے دوری کی سب سے بڑی وجہ فحش تکرار اور آزادانہ قسم کا ڈانس ہے ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ ہم اپنے ڈرامے کو اِس قسم کے تمام جراثیم سے محفوظ رکھتے ہوئے بہترین کامیڈی اور کے ساتھ میوزیکل فیملی ڈرامہ پیش کریں گے۔اُمید کی جارہی ہے کہ اگر طعلت وحید اور این ۔اے بٹ ایسا معیاری ڈرامہ پیش کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو سٹیج کی دنیا میں ایک نیا موڑ آ سکتا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy