صدر ممنون حسین نے یومِ آزادی پر مسلح افواج کے افسران کو ایوارڈز دینے کا اعلان کیا۔

Published on August 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

President-Mamnoon-Hussainاسلام آباد (یو این پی) ایوانِ صدر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انیس چودہ اگست کی ایک تقریب میں مسلح افواج کے بہادر افسران کو خدمات کے اعزاز میں انیس افسران کو ہلالِ امتیاز ملٹری، ستتر افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور ایک سو گیارہ افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری دینے کی منظوری دی گئی۔ جبکہ سات افسران کو ستارہ بسالت اور ایک سو ساٹھ افسران کو تمغہ بسالت دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق سات سو انسٹھ جوانوں کو تمغہ خدمت کے ایوارڈ سے بھی نوازا جائیگا۔ تمغہ خدمت پانے والوں میں پاک آرمی کے پانچ سو تریپن جوان،پاک نیوی کے باسٹھ جوان، پاک فضائیہ کے پچیس جوان، مجاہد فورس کے سولہ جوان، ڈیفنس سروسز گارڈز کے بیس جوان اور سول آرمڈ فورسز کے تراسی جوان شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes