سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں پاکستان کو ڈرامائی انداز میں 7 وکٹوں سے ہرادیا

Published on August 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 754)      No Comments

11

سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں پاکستان کو ڈرامائی انداز میں 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
بظاہر ڈرا دکھائی دینے والے مقابلے کے آخری دن آئی لینڈرز نے شاندار کھیل پیش کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا
مصباح الیون دوسری اننگز میں 180 رنز پر ڈھیر، رنگنا ہیراتھ نے 6 وکٹیں حاصل کیں
میزبان ٹیم نے 99 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا
گال(یو این پی) سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں پاکستان کو ڈرامائی انداز میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ چوتھے دن تک بظاہر ڈرا دکھائی دینے والے مقابلے کے آخری دن میزبان ٹیم سری لنکا نے شاندار کھیل پیش کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سرفراز احمد 52 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ رنگنا ہیراتھ نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آئی لینڈرز 99 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 4 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کو توقع کی جا رہی تھی کہ یہ ٹیسٹ ڈرا ہو جائے گا مگر غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے پاکستانی پوری ٹیم محض 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد 52 (ناٹ آؤٹ) اور اظہر علی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ احمد شہزاد 16 ، سعید اجمل 4 ، یونس خان 13 ، کپتان مصباح الحق 28 ، اسد شفیق 8 ، عبدالرحمان ایک، محمد طلحٰہ 4 اور جنید خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس چلے گئے۔ سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 48 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ دلروان پریرا نے دو جبکہ شمندا ارنگا اور دھمیکا پرساد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سری لنکا نے 99 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مہیلا جائے وردنے 26 ، کمار سنگاکارا 21 اور اپل تھرنگا 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان اینجلو میتھیوز 25 اور کتھروان وتھنگے 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جنید خان نے دو اور محمد طلحٰہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 451 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 533 رنز بناکر 82 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 14 سے 18 اگست تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes