
سوات۔۔۔۔ سوات میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں اور مزید3 افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ،ضلع بھر میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد69تک پہنچ گئی، سیدو شریف ہسپتال میں55افراد صحت یابی کے بعد فارغ کردئے گئے ہیں جبکہ 9 افراد زیر علاج ہیں ،محکمہ صحت کے مطابق سوات میں ڈینگی سے مزید تین افراد متاثر ہوئے ہیں اور ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد69تک پہنچ گئی ہے جنہیں سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اسپتال ذرائع کے مطابق اس وقت سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں خاتون سمیت9فراد زیر علاج ہیں جبکہ55افراد کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے ترجمان کے مطابق سوات میں تاحال ڈینگی بخار سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔