شعبہ صحافت سے وابستہ شخصیات نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا ہے سجاد حیدر

Published on August 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 578)      No Comments

FUJ Photo Set 11.08.2014
فیصل آباد( یواین پی)شعبہ صحافت سے وابستہ شخصیات نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) بھی یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی۔ اس سلسلے میں 13اگست بروز بدھ صبح 10بجے ایک تقریب ایف یو جے سیکرٹریٹ ذیل گھر کچہری بازار میں منعقد ہوگی۔تقریب میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، تاجر، صنعتکار، صحافی اور سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنما اور کارکن شرکت کریں گے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے دفتر واقع بالائی منزل ذیل گھر کچہری بازارمیں یوم آزادی تقریب کے حوالے سے منعقدہ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت صدر ایف یو جے سجاد حیدر منا نے کی۔ اجلاس کی کارروائی جنرل سیکرٹری شفقت حمید سندھو نے چلائی۔ اجلاس میں فنانس کے امور پر فنانس سیکرٹری سید ذکراللہ حسنی نے بریفنگ دی ۔ ایجنڈے پر سینئر نائب صدر حامد رفیق، نائب صدر نسیم شاہ، ایگزیکٹو ممبران نعیم بیگ، امتیاز بیگ، خلیل بزمی، اشفاق مغل، لقمان، ضیاء بٹ نے حصہ لیا۔اجلاس میں تقریب کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ مجلس عاملہ نے آزادی کے شہداء، غازیوں اور قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ تمام یونین عہدیداران اور کارکنان سے یوم آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم لگانے اور جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کی اپیل بھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes