جڑواں شہروں میں عوام کی جانب سے قومی پرچموں اور جھنڈیوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی

Published on August 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

01

جڑواں شہروں میں عوام کی جانب سے قومی پرچموں اور جھنڈیوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی
اہم سرکاری و نجی عمارتوں کو سجانے اور قومی پرچم والی جھنڈیوں، بیجز اور دیگر اشیاء کی فروخت زور پکڑ گئی
اسلام آباد (یو این پی) 14 اگست یوم آزادی قریب آتے ہیں جڑواں شہروں راولپنڈی/اسلام آباد میں عوام کی جانب سے قومی پرچموں اور جھنڈیوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی، اہم سرکاری و نجی عمارتوں کو دلہن کی طرح سجانے اور تجارتی مراکز میں قومی پرچم والی جھنڈیوں، بیجز اور دیگر اشیاء کی فروخت کی سرگرمیاں بھی زور پکڑ گئیں۔ شہریوں نے ملک کا 68واں یوم آزادی جوش و جذبے اور نئے عزم کے ساتھ منانے کا اہتمام کیا ہے۔ یوم آزادی کیلئے عوام بالخصوص بچے قومی پرچم، جھنڈیوں، پوسٹرز، اسٹیکرز اور موم بتیوں کی خریداری میں مصروف ہیں۔ زیادہ تر لوگوں نے اپنے گھروں اورگاڑیوں کو بھی سجایا ہے۔ نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں کی ٹینکیوں پر قومی پرچم کی پینٹنگز بنوانا شروع کر دی ہیں۔ تجارتی مراکز میں ملی نغموں کی دھنوں والی سی ڈیز، قومی پرچم والی جھنڈیوں، بیجز، ٹوپیوں اور شرٹس کی دکانیں سج گئیں۔ حکومت کی طرف سے ماہ اگست کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کے اعلان کے بعد نوجوانوں میں جوش و خروش دیدنی ہے جڑواں شہروں میں نوجوان قومی پرچموں اور بیجز کی فروخت کے علاوہ گاڑیوں پر قومی پرچم لگانے اور موٹر سائیکل کی ٹینکیوں پر قومی پرچم کی پینٹنگز بنوانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گاڑیوں میں ملی نغمے کی دھنوں کی سی ڈیز اونچی آواز میں لگا کر گھومنا بھی نوجوانوں کا مشغلہ بن گیا ہے اور فضائیں ملی نغموں کی دھنوں کے سر بکھرے سنائی دیتے ہیں۔ بچے بھی قومی پرچموں کے ٹیٹو گالوں پر لگائے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔ گلی محلوں میں جھنڈیاں لگانے اور گلیوں کو سجانے کا اہتمام بھی شروع ہوگیا ہے ۔ یوم آزادی کے دن ملکی سلامتی لوگ خصوصی دعائیں بھی مانگیں گے۔ اسی طرح ٹیلی ویژن اورریڈیونیٹ ورک کے ذریعے خصوصی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے جبکہ اخبارات میں یوم آزادی کو اجاگرکرنے کیلئے خصوصی سپلیمنٹ بھی شائع کیے جائیں گے جبکہ اسلام آباد میں سی ڈی اے نے بھی شہر کی اہم عمارتوں پر چراغاں شروع کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme