پاکستان میں جمہوریت ہے کہاں جوپٹری سے اتر ے گی ۔ الطاف شاہد

Published on August 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

Ch Altaf Shahid Pic
لاہور(یواین پی) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ وطن اورہم وطنوں کو حکمران خاندان کی معاشی ترقی سے کوئی سروکار نہیں۔عام صنعتکاروں کی فیکٹریاں توانائی بحران کے سبب بندپڑی اورعوام کے چولہے بجھے ہوئے ہیں جبکہ حکمران خاندان کے اثاثوں سمیت ان کے کارخانوں کی تعدادمسلسل بڑھ رہی ہے ۔پرویزمشرف جس دن صدارت سے مستعفی ہوئے اس روزسے پاکستان میں تعمیروترقی کاشٹرڈاؤن ہے۔معیشت کاجوپہیہ پرویز مشرف کے دورمیں رواں دواں تھا وہ شریف برادران کے اقتدارمیں آنے سے جام ہوگیا ہے ۔ پاکستان میں جمہوریت ہے کہاں جوپٹری سے اتر ے گی ۔نااہل حکمران حالیہ سیاسی ،آئینی اورانتظامی بحران ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں وہ صرف ٹائم پاس کررہے ہیں۔وہ پارٹی آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔چودھری تبریز، اورھا چودھری ، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی،اورسیّدسلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف وزارت عظمیٰ جبکہ میاں شہبازشریف وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے کراپنے آپ کواحتساب اورانصاف کیلئے پیش کریں،ان دونوں بھائیوں کے اقتدارمیں ہوتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کوانصاف ملے گااورنہ انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات ہوں گی ۔شعبدہ باز حکمران محض عوام کوگمراہ کرنے کیلئے ہرروزایک نیا کارڈ کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دانائی اورحکمت کی بات میاں نوازشریف کوہمیشہ بہت دیرسے سمجھ آتی ہے،ہربار ان کی انانے ان کے اقتدارکوفناکیا۔نعیم عباس نے کہا کہ عوام دوغلی سیاست کرنیوالی پارٹیوں کومستردکردیں ۔عوام حکمرانوں اوران کے حواریوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔سیّدشان عابدی نے کہا کہ پاکستان میں چہروں کی تبدیلی کے بغیر خوشحالی نہیں آئے گی ۔آج عوام کوپرویز مشرف شدت سے یادآرہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog