جرمن سکیوریٹی سروسز لمیٹڈ کا پاکستان میں عنقریب باضابطہ افتتاح

Published on August 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

10614761_1462725570680311_389890756_oاسلام‌ آباد (یو این پی) جرمن سکیوریٹی سروسز کے ڈائریکٹر گل احمد ڈار نے یو این پی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انکی سکیوریٹی کمپنی پاکستان میں عنقریب باضابطہ طور پر اپنی سروسز کا افتتاح کر رہی ہے۔ جرمن سکیوریٹی کمپنی یورپ کے بہت سے ملکوں میں بیشمار سیاسی و غیر سیاسی اور فلمی شخصیات کی حفاظت کے فرائض سرانام دے رہی ہے۔ گل احمد ڈار نے یو این پی کو بتایا کہ پاکستان کی بیشمار سیاسی و غیرسیاسی اور معروف فلمی شخصیات بھی یورپی ممالک کے دورے کے دوران جرمن سکیوریٹی کمپنی کی سروسز پر اعتماد کا اظہار کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ جرمن سکیوریٹی سروسز کے ڈائریکٹر گل احمد ڈار پاکستانی نژاد جرمن شہری ہیں۔ موصوف جرمن پولیس کیلئے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ گل احمد ڈار پاکستان کے شہر گجرات سے تعلق رکھتے ہیں۔
یو این پی سے گفتگو کے دوران گل احمد ڈار نے اپنی سکیوریٹی سروسز کی مدد سے سٹریٹ کرائمز کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جرمن سکیریٹی سروسز کے دفاتر قائم کیے جائیں گے جن سے بہت سے سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام بھی مستفیذ ہو سکتے ہیں۔

10578901_1462728634013338_218440890_n

10615695_1462728184013383_2050472456_n

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog