پارلیمنٹ اور وزیر اعظم ہاؤس پر چڑھائی کی دھمکیاں تصادم کی راہ ہموار کر رہی ہیں ملک رشید

Published on August 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

unnamed
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد کے شہریوں کی واضع اکثریت نے عمران خان اور طاہر القادری کے مطالبات کو ناقابل عمل اور آئین سے متصادم قرار دے کر مسترد کر دیا ،آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کو اسلام آباد پہنچانے کے سلسلہ میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے سیاسی رہنماء اب اپنی ضمانت کا حق ادا کرتے ہوئے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے رہنماؤں کو غیر آئینی اور غیر پارلیمانی اقدامات سے روکیں ثالث کا کردار ادا کر نے والے رہنماؤں نے بڑے وثوق کے ساتھ میڈیا پر آکر فخریہ انداز سے کہا تھا کہ مارچ کرنے والے اسلام آباد میں آکر پُرامن رہیں گے لیکن مارچ کرنے والوں کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ اور وزیر اعظم ہاؤس پر چڑھائی کرنے کی دھمکیاں دے کر ثالثی کرنے والوں کی بھی قلعی کھول دی ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ضیاء) کے سر گرم رہنماء ملک رشید نے کیا انہوں نے کہا کہ چڑھائی کر کے حکومتیں گرانے کی روایت ملک کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہوگی حکومتیں گرانے کی بزورقوت روایت قطعی طور پر قائم نہیں ہونی چاہیے اب وقت آگیا ہے کہ وہ جماعتیں اور شخصیات آکر اپنا کردار ادا کریں جو واویلا کرتے تھے کہ مارچ کرنے والوں کو آنے دیا جائے اور یہ کہ مارچ کرنے والے کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کریں گے پاکستان کی جمہوری قوتوں کو اس نازک مرحلے پر ہو شمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور موجودہ صورتحال کو آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے حل کرنا ہو گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes