ہدایتکاری کاکوئی ارادہ نہیں۔رانی مکھر جی

Published on August 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,609)      No Comments

66ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ ہدایتکاری کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ۔اپنے بیان میں رانی مکھر جی نے کہا کہ ڈائریکشن یا پروڈیکشن کے شعبے میں قدم رکھنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں اور میں نے اپنی تمام تر توجہ اپنی اداکاری پر مرکوز کی ہوئی ہے۔رانی مکھر جی نے کہا کہ ان کی آئندہ آنے والی نئی فلم یش راج فلمز بینر کے علاوہ ہوگی۔ واضح رہے کہ رانی مکھر جی اپنی نئی فلم ’’مردانی‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog