عوام کو امن وانصاف کی فراہمی کے سلسلہ میں تھانہ بنیادی درجہ اور پولیس ابتدائی دہلیز ہے سید نوازش علی

Published on August 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

Har
ہارون آباد(یواین پی)عوام کو امن وانصاف کی فراہمی کے سلسلہ میں تھانہ بنیادی درجہ اور پولیس ابتدائی دہلیز ہے پولیس کے پیشہ وارانہ فرائض میں عوام کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیح ہے عوام پولیس کے ا س مشن یں اپنامثبت کردار ادا کر کے اسے مزید عوام دوست اور شفاف بنا سکتے ہیں عوام اگر حقائق پر مبنی ایف آئی آر کے اندراج کو اپنا شعار بنا لیں تو کسی کے ساتھ ناانصافی کا تصور بھی ممکن نہ رہے حقائق پر مبنی ایف آئی آر ہی سچے انصاف کا اولیشن راستہ ہے اس پولیس تفتیش بھی بھر پور ہوگی اور بے جا وقت کا ضیاع بھی نہ ہو سکے گا ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نوازش علی بخاری نے میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے سینئر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے سلسلہ میں پولیس فورس اپنی بھر پور کوششیں بروئے کار لا رہی ہے اور پولیس کی ان کاوشوں کی بدولت جرائم پر قابو پانے میں مدد ملی ہے مگر مسائل کا حل اور جرائم پر قابو پانے کا مشن جاری ہے اور اس سلسلہ میں معاشرے کے تمام طبقات باہم مل کر سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کر سکتے ہیں عوامی تعاون اور رابطہ کا میاب پولیس نظام میں کلیدی درجہ رکھتا ہے اور اس سلسلہ میں ہم بھر پور کام کر رہے ہیں تاکہ اس منزل کو پاسکیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog