تحریک انصاف کے ضلعی صدرلیبر ونگ خواجہ یوسف اوریوتھ ونگ کے رہنماچوہدری منشورکی قیادت میں الگ الگ ریلیوں کا انعقاد

Published on August 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

pti
بہاولنگر(یو این پی)تحریک انصاف کے ضلعی صدرلیبر ونگ خواجہ یوسف اوریوتھ ونگ کے رہنماچوہدری منشورکی قیادت میں الگ الگ ریلیوں کا انعقاد۔حکومت مخالف نعرے بازی ۔ریلیاں مختلف شارعوں اوربازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب بہاولنگر کے سامنے احتجاجی جلسہ کی صورت اختیارکرگئی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی وسائل کو 3دہائیوں سے لوٹنے والے خاندان نے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارتے ہوئے تاریخ کی بدترین دھاندلی کے ذریعے اقتدارحاصل کیا۔تحریک انصاف کی قیادت نے انصاف کے حصول کیلئے 14ماہ تک ہردروازہ کھٹکھٹایالیکن بادشاہت قائم کئے ہوئے حکمرانوں نے انصاف کے حصول کی تمام راہیں بند کرنے کی ناکام کوشش کی جس پرلاکھوں کارکنان کے ہمراہ قائدتحریک انصاف عمران خان اسلام آبادمیں دھرنے کا فیصلہ کیا ہٹ دھرمی کے شکارحکمرانوں نے سنجیدگی اختیارکرنے کے بجائے اپنے ہمنوااقتدارپرستوں کے ذریعے حیلے بہانے شروع کردیئے۔شریف خاندان کے اقتدارکا سورج غروب ہونے کو ہے ۔عوام اوراپنی پارٹی کے کارکنان کو بری طرح مایوس کرنے والے دورنگیلے بھائیوں کو اب اقتدارسے الگ ہوکرقوم کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کا ہرشہری تبدیلی کی نویدبنے جاگ اْٹھا ہے آزادی کی منظرقریب ہے حکمرانوں کا جانا طے ہوچکا۔6نکاتی ایجنڈاکی کامیابی ملکی ترقی عوامی فلاح اورمضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme