سیاسی شطرنج کس نے بچھائی ، عمران خان مہرہ کیسےبنے

Published on August 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

index
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان میں حالیہ ہلچل پیدا کرنے میں سابق وفاقی وزیر اورشعلہ بیان سیاستدان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کلیدی کرداراداکیاہے اورایسی سیاسی شطرنج بچائی جس کے پاکستان انصاف تحریک کے چیئرمین عمران خان مہرے بن کررہ گئے ۔شیخ رشید احمد نے عمران خان اورنواز شریف سے ایسا بدلہ لیاہے کہ پورے پاکستان کی سیاست میں ہلچل پیدا کی ہے کہ ریاست پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کردیاکیونکہ شیخ رشید احمد خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں ان کا آگے پیچھے کوئی نہیں ان کو کس کی فکر ہوگی ۔عمران خان نے شیخ رشید احمد کو ایک نجی ٹیلی وژن  پر حامد میرکے پروگرام میں کہاتھا ایسے سیاست دان سے مجھے اللہ بچائے اوراپنے جلسے میں ’’شیداٹلی ‘‘ بھی کہااورعمران خان نے یہ کہابھی کہ شیخ رشید احمد کو میں تو چپڑاسی بھی نہ رکھوں لیکن شیخ رشید احمد نے عمران خان سے انتخابی اتحاد کیا لیکن عمرا ن خان کو مقررہدف نہ ملاتو عمران خان کو ایسا بھڑکایا کہ نوازعمران کی دوستی کو دشمنی میں بدل دیا کیونکہ نوازشریف نے شیخ رشید احمد کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل نہیں کیاشیخ رشید احمد نے عمران خان کو کہاکہ اگر وہ دھرنے سے واپس آئے تو ان کی سیاسی موت ہوگی جس سے کپتان اپنی ضد اور اناء میں گم ہوگیا اسی طرح چوہدری برادران نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری اور میاں نوازشریف سے بھی بدلہ لے لیاہے کیونکہ طاہرالقادری نے انہیں گذشتہ دھرنے میں یزید کہاتھا اورنوازشریف بھی چوہدری برادران کو مسلم لیگ میں شامل نہیں کیا تھا جس کا انہیں بھی رنج تھا چوہدری برادران نے لندن میں طاہرالقادری کو اپنے ساتھ ملایا اورانہیں ایسا بھڑکایا کہ وہ بھی ضد اوراناء کی چادرمیں لپٹ گئے اورچوہدری برادران نے طاہرالقادری کو انقلاب کی کامیابی کی نوید سنائی کہ وہ انقلابی خوابوں میں کھو گے اوردھرنا دے کر ناکہ اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایابلکہ ریاست کو معاشی طورپر مفلوج کرکے رکھ دیا اور اسلام آباد کنٹینر میں براجمان ہیں اس طرح اگر دیکھاجائے تو شیخ رشید احمد اور چوہدری برادران نے نوازشریف طاہرالقادری اورعمران خان سے ایسابدلہ لیاہے کہ ان کو خبر تک نہیں ہوئی اوروہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں ان کو پاکستان ،آئین قانون کی کوئی پرواہ نہیں یہ سب جائیں بھاڑ میں انہوں نے اپنی سیاسی حریفوں کو حلیف بناکربدلہ چوکا دیا اوران دونوں رہنماؤں (عمران قادری) کو دھکہ دے دیاہے اورڈٹے رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes