گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

Published on August 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

44
کراچی۔۔۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے سے پیدا ہونے والے حالات کو حکمت اور تدبر سے حل کرنا ہوگا، اس ضمن میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کا جمہوریت کے لئے کردار ادا کرنا قابل تحسین اقدام ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ مسائل کا ایسا باوقار حل تلاش کیا جائے جو تمام فریقین کے لئے قابل قبول ہو، ایسے حل کیلئے ضروری ہے کہ فریقین ہار و جیت سے بالاتر ہو کر صرف آئین کی بالادستی، پاکستان کے استحکام اور جمہوریت کے تسلسل کو مقدم رکھیں۔ گورنر ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے منگل کو یہاں گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال خصوصاً دارلخلافہ اسلام آباد میں دھرنے سے پیدا ہونے والے حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ اور دھرنے عوام کا جمہوری حق ہے، حکومت نے بھی اس جمہوری حق کو تسلیم کیا ہے لیکن موجودہ صورتحال کا زیادہ دیر تک قائم رہنا ملک کے معاشی استحکام کے لئے بہتر نہیں ہے، بے یقینی کی کیفیت ملکی معیشت پر منفی اثرات ڈال رہی ہیں، ہمیں ملکر ملک کو اس بحران سے نکلنا ہوگا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین جمہوریت کی بقا اور تسلسل کو قائم رکھنے کے لئے جو کردار ادا کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور دیگر رہنماؤں کی کاوشوں کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی با لغ نظری مسئلے کے حل کے لئے اہم ثابت ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog