جھنگ میں یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ

Published on August 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

123جھنگ(یو این پی) جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک نے اکلوتے زنانہ ڈگری کالج جھنگ صدرمیں ایم اے /ایم ایس سی کی کلاسز شروع کرنے اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے انتخابات سے قبل کئے گئے اعلان کے مطابق جھنگ میں فوری طور پر یونیورسٹی کے قیام کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ جھنگ کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کی ہزاروں طالبات کے اکلوتے گرلزڈگری کالج جھنگ صدر کو فوری طور پر وومن یونیورسٹی کا درجہ دینے اور برسہابرس سے خالی اسسٹنٹ پروفیسرز ، لیکچررز ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ز کی آسامیوں کو دیگر ضروری مضامین میں کنورٹ کیاجائے ۔ میڈیاسے بات چیت کے دوران جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے ترجمان نے کہاکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ جیسے پرانے و تاریخ ساز اور جھنگ کی ہزاروں طالبات کیلئے موجود اکلوتے تعلیمی ادارے میں زنانہ اساتذہ کی خالی آسامیوں وٹیچنگ سٹاف کی کمی سے تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جبکہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی کئی آسامیوں سمیت کئی دیگر آسامیاں طویل عرصہ سے خالی ہونے سے طالبات سخت پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ادارہ میں طالبات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے لیکن گزشتہ کئی سالوں سے اس ادارہ میں ٹیچنگ سٹاف کی تعداد بڑھانے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ انہوں نے بتایاکہ اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ مذکورہ کالج میں گریڈ 19، گریڈ 18 اور گریڈ 17کی کئی ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز ، لیکچررز کی کئی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی چلی آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ یہ امر بھی انتہائی افسوسناک ہے کہ بعض آسامیاں د و دو ، تین تین سالوں سے خالی ہیں لیکن ان پر ٹیچنگ سٹاف کی تقرری کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ تاریخ ساز ادارہ ابھی تک ڈگری کالج کے طور پر فرائض سر انجام دے رہاہے جسے اب تک وومن یونیورسٹی میں تبدیل ہو جانا چاہیے تھا نیز اتنے بڑے کالج میں منظور شدہ54 آسامیوں کے برعکس اساتذہ کی تعداد صرف 47 ہے جو انتہائی ناکافی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ کئی مضامین میں طالبات کی تعداد میں رو زبروز اضافہ ہوتاجارہاہے جبکہ ان مضامین میں اساتذہ کی کمی سے طالبات کی تعلیمی سر گرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرایسوسی ایٹ ، اسسٹنٹ پروفیسرز ، لیکچررز کی خالی آسامیوں کو جغرافیہ ، اکنامکس ، نفسیات وغیرہ کے مضامین میں کنورٹ کردیاجائے تو نہ صرف ان آسامیوں پر زنانہ ماہرین تعلیم کی تقرری ممکن ہوسکے گی بلکہ طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں بہتر ہونے سے نتائج پر بھی شاندار اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے خادم اعلیٰ محمد شہباز شریف ، چیف سیکرٹری ، صوبائی وزیر تعلیم ، مشیر تعلیم ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جھنگ اور دیگر ارباب اختیارسے اپیل کی ہے کہ وہ جھنگ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پوراکرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog