بحران کی اس صورتحال میں آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑا رہونگا، جاوید ہاشمی

Published on September 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

444
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ اس بحران کی صورتحال میں آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ پیر کو پارلیمنٹ کے ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب مخدوم جاوید ہاشمی سے پوچھا گیا کہ وہ اس وقت کس کے ساتھ کھڑے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑا ہونگا اور آپ مجھے بزدل لوگوں کی صفوں میں نہیں پائیں گے بلکہ پارلیمنٹ اور آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے پائیں گے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف سے انہیں نکالنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور وہ اب بھی تحریک انصاف کے صدر ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ملک میں کوئی ماورائے آئین اقدام اٹھایا گیا تو ان کا ردعمل کیا ہوگا تو انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ وہ آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بزدلوں کے ساتھ مرنا پسند نہیں کریں گے اور اپنی آخری سانس تک پارلیمنٹ اور آئین کے ساتھ کھڑا ہونا پسند کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ پارلیمنٹ کی راہداریوں میں میرا جسد خاکی دیکھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے آئین اور پاکستانی قوم سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے اور میں اسی پر قائم رہونگا، میں جھوٹ نہیں بول سکتا اور میں آئین کی بالادستی کیلئے لڑوں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog