عمران خان نے اپنی انا کی خاطر اپنی پارٹی توڑ لی، خواجہ سعد رفیق

Published on September 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

222
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی انا کی خاطر اپنی پارٹی توڑ لی ہے، انہیں چاہیے کہ وہ ضد چھوڑیں اور بات چیت کے لئے آگے بڑھیں، حکومت تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لئے بڑی جدوجہد کی ہے‘ ہمیں اس کی قدر کا اندازہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کے سوا تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں۔ ہماری ٹیم تحریک انصاف کے دیئے گئے ڈرافٹ پر آج بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے اور اگر پارلیمان پر دھاوا بولنے کا واقعہ پیش نہ آتا تو اب تک اس ڈرافٹ پر کام مکمل ہو چکا ہوتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جو زبان استعمال کر رہے ہیں ایک لیڈر کو ایسی زبان کا استعمال زیب نہیں دیتا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme