طلباء کا احتجاجی دھرنوں کے خلاف اور ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے حق میں مظاہرہ

Published on September 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

444
اسلام آباد ۔۔۔وفاقی دارالحکومت کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے کئی روز سے جاری احتجاجی دھرنوں کے خلاف اور ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں قائد اعظم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ جمہوری تسلسل اس ملک کی بقاء کے لئے ضروری ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے تاہم ریاستی اداروں کو نشانہ بنانا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا کسی کو حق حاصل نہیں۔ انہوں نے ریڈ زون میں جاری دھرنوں اور وزیراعظم ہاؤس‘ پارلیمنٹ ہاؤس‘ پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت اور دیگر میڈیا ہاؤسز اور میڈیا ورکروں پر دھاوے بولنے کے غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کی شدید مذمت کی۔ طلباء نے کہا کہ سیاسی قائدین کو بھی اپنے مطالبات میں لچک کا مظاہرہ دکھانا چاہیے اور ڈیڈ لاک سے نکلنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ پارلیمان سپریم ادارہ ہے اور تمام سیاسی قوتوں کو سیاسی مسائل کو پارلیمان میں آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے حل کرنا چاہیے اور پارلیمنٹ کے استحکام کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes