ایم ایڈ پہلا سالانہ امتحان،داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ19ستمبر مقرر

Published on September 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 931)      No Comments

222
سرگودھا۔۔۔یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم ایڈ پہلا سالانہ امتحان 2014ء میں ملحقہ اداروں کے ریگولر اور لیٹ کالج طلباء اورطالبات کی شرکت کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمدا قبال چوہدری کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ19ستمبر2014اور دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ26ستمبر2014ء ہے۔ سنگل فیس 4000/-اوردو گنا فیس8000/-روپے مقرر کی گئی ہے ۔داخلہ فارم حبیب بینک کی مقرر کردہ برانچوں میں بعوض30/-روپے فی فارم دستیاب ہوں گے ۔نیز داخلہ فیس بھی انہیں برانچوں میں بینک چالان پر جمع کرانا ہو گی ۔بینک ڈرافٹ ،بینکر چیک،پوسٹل آرڈر وغیرہ قابل قبول نہ ہوں گے ۔داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹwww.uos.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جا سکتے ہیں۔تمام امیدواران اپنے داخلہ فارم متعلقہ کالج کے پرنسپل کی وساطت سے جمع کرائیں ۔دوسرا سالانہ امتحان2013ء کے نتیجہ کے منتظر امیدواران نتیجہ کے اعلان کے بعد پندرہ یوم تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرائیں۔امتحان کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme