فوجی جوانوں نے اب تک 65 سو افراد کو محفوظ مقامات پہنچایا ،آئی ایس پی آر

Published on September 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

33
راولپنڈی ۔۔۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں نے چنیوٹ کوٹ مومن،پھالیہ،حافظ آباد،خانی،قادر آباد،بجوات،چپراڑ،وزیرآباد اور منڈی بہاؤالدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے23 سو افراد کو بچایا۔اتوار کو ہیلی کاپٹروں کی6 پروازوں نے سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے راولپنڈی،جہلم،حافظ آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین سمیت ارد گرد کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مسلسل امدادی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوجی جوان ڈی جی خان،لیہ،ساہیوال،ملتان اور تریموں ہیڈ ورکس پر امدادی کارروائیوں کیلئے بھیجے گئے ہیں۔فوجی جوان اپنی روایات کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے پوری صلاحیت اور تیزی سے امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔چنیوٹ،سیالکوٹ،گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کیلئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے خوراک کے پیکٹ گرائے گئے۔فوجی جوانوں نے امدادی کارروائیوں کے آغاز سے سیلاب میں پھنسے65 سو افراد کو محفوظ مقامات پہنچایا ،زمینی دستوں کے علاوہ 3 سو کشتیاں اور 5 ہیلی کاپٹرز ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کیلئے مہیا کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy