ہاتف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ ہارون آباد کا 24واں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد

Published on September 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

ha
ہارون آباد(یواین پی)ہاتف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ ہارون آباد کا 24واں یوم تاسیس منانے کی تقریب زینب ہسپتال میں منعقد کی گئی ،سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے یوم تاسیس منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معرف فزیشن ڈاکٹر طارق نذیر نے کہا کہ ہاتفین کاجذبہ اور محنت قابل تعریف ہے اور یہ ایک قابل یقین تنظیم ہے ،ماہر امراض چشم ڈاکٹر خالد فاروق منہاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاتفین کے ساتھ کام کر کے مجھے دلی سکون محسوس ہوتا ہے کیونکہ یہ تنطیم عرصہ دراز سے غریبوں اور نادار افراد کے دکھ میں برابر کے شریک ہونے کا عزم کیے ہوئے ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینا اپنا فرض عین سمجھتے ہیں ۔ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب صدر ملک محمد ریاض خلجی اور جنرل سیکرٹری محمد طارق جاوید نے کہا کہ چوبیس سال قبل شروع ہونے والا سفر عوامی خدمت سے آراستہ ہے زینب ہسپتال میں علاج کی جدید سہولیات فلٹریشن پلانٹ ،فری آئی کیمپس کا انعقاد ،فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ،قدرتی آفات ،زلزلہ زدگا ن اور سیلاب زدگان کی امداد دسرے معاشرتی مسائل میں دکھی اور بے سہارا عوام کی خدمت ہاتفین کا نصب العین ہے انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے منصوبہ جات کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا اور بہت جلد گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے 4عدد ڈائیلسز مشینوں کا پراجیکٹ بھی شروع ہو جائے گا یوم تاسیس کی تقریب میں حافظ نصیب ،محمد عقیل چوہدری ،حافظ جاوید اقبال ،محمد آصف اعجاز ،چوہدری پرویز اقبال ،محمد امین مغل ،امتیاز یاسر ،چوہدری اقبال ،احمد عرفان غفور اور چوہدری حبیب قادر موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes